نومولود کو فروخت کرنے والے باپ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ, گرفتاریاں


لیہ (قدرت روزنامہ)کروڑ لعل عیسن میں ایک سال قبل نومولود کو فروخت کرنے والے باپ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایک سال بعد معاملے کی حقیقت پتا چلنے کے بعد ماں نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرا دیا، بچے کے باپ اور دیگر 4 افراد گرفتار کرلیا گیا۔
خاتون کا الزام ہے کہ شوہر نے اپنی، بہن، اسپتال کی ملازمہ اور ڈاکٹر کے ساتھ مل کر بچے کو 8 لاکھ میں فروخت کر دیا تھا،بچے کو برآمد کر لیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert