13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، گنتی کا عمل اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ کے 13 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوئے۔
این اے 185 ڈی جی خان
حلقے کے 15 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمود قادر لغاری 11045 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار دوست کھوسہ 4221 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
چیچہ وطنی: این اے 143 ضمنی انتخابات
اس حلقے کے 26 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد طفیل جٹ 7411 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر 619 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ہری پور، این اے 18
25 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہرناز 8335 ووٹ لے کرآگے جبکہ مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 5811 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 129
اس حلقے کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان 533 ووٹ لیکر آگےم پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ چوہدری ارسلان 319ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ نمبراین اے 96
6 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار 1074 لے پر پہلے جبکہ آزاد امیدوار ملک نواب شیر وسیر 191 دوسرے اور آزاد امیدوار رانا نزاکت علی ناز 518 تیسرے نمبر پر ہیں۔
مظفرگڑھ: پی پی 269
11 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی پی کے میاں علم دارقریشی 7 ہزار ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار اقبال پتافی 3687 ووٹ لے کر دوسرے اور عبدالحئی دستی 767 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
پولنگ
قبل ازیں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ اس دوران ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں مہر ثبت کریں گے۔
انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے، جن میں 408 کو انتہائی حساس اور 1,032 کو حساس قرار دیا گیا تھا، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 20 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔
این اے 18 ہری پور میں 9 امیدوار میدان میں موجود ہیں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
این اے 96 فیصل آباد کے حلقے میں 16 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے طلال بدر چوہدری کا 15 آزاد امیدواروں سے مقابلہ ہوگا۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے رائے حیدر علی کھرل کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی۔
حلقہ این اے 104 فیصل آباد میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور 4 آزاد امیدواروں میں انتخابی مقابلہ ہوگا۔
یہ نشست سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کی 9 مئی کیس میں سزا کے باعث خالی ہوئی تھی۔
این اے 185 ڈیرہ غازی خان کے اس حلقے میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
یہ نشست پی ٹی آئی کی زرتاج گل وزیر کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی۔
