سہ فریقی سیریز، پاکستان بیٹنگ جاری، صاحبزادہ فرحان اور بابر کی نصف سنچریاں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیالت کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صائم ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 13 رنز بناکر 29 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی، صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 3 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 132 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
فہیم اشرف رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے اور پھر بابر اعظم بھی 74 رنز بناکر 163 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، یوں پاکستان کو چوتھے نقصان کا سامنا رہا۔
پاکستان اسکواڈ
صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم، عثمان طارق، نسیم شاہ
زمبابوے اسکواڈ
برین بیننٹ، تادیونشے، برینڈن، سکندر رضا، ریان، ٹونی، تشینگا، بریڈ، تینوتینڈا، رچرڈ، ویلنگٹن

WhatsApp
Get Alert