این اے 18 ضمنی انتخاب، غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شہرناز عمر ایوب خان آگے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ابتک کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب خان 86558 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے بابر نواز 80150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔
این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب میں9 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کےعمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ابھی تک صرف قومی اسمبلی کے حلقوں میں ن لیگ کا پلڑہ بھاری ہے۔ پانچ حلقوں میں لیگی امیدوار آگے ہیں جبکہ این اے 18 ہری پور میں ن لیگ کے بابر نواز اور آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

WhatsApp
Get Alert