ڈیرہ مراد جمالی: تعلیمی اداروں کی تعمیراتی کمپنی پر حملہ، فورسز کی ڈرون کارروائی میں 3 مسلح افراد زخمی، پولیس


ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بے نظیر بھٹو میڈکل کالج اور زرعی یوینورسٹی کمپیس کی تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کے حملے اور فائرنک سیکیورٹی فورسز کی ڈرون کے ذریعے مسلح افراد پر جوابی کاروائی تین مسلح افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات مسلح افراد اپنی موٹر سائیکل موبائل فون چھوڑ کر زخمی ساتھی اپنے ساتھ لیکر فرار ہوگئے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موٹر سائیکل اور موبائل فون قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی حکام کے بعد ڈرون حملے سے مسلچ افراد کا بڑا تخریبی کارروائیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود زیر تعمیر زرعی یونیورسٹی کمپیس اور شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج پر نا معلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کر دیا اور شدیدفائرنگ شروع کر دی جبکہ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اس دوران پولیس کی مدد کے لیے سیکیورٹی فورسز بھی میدان میںآگئی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈورن کے ذرئعے مسلح افراد پر حملہ کیا جس سے تین مسلح افراد زخمی ہوگئے جن کو انکے ساتھی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیے جبکہ مسلح افراد موٹر سائیکل اور موبائل فون چھوڑ دیا جن کو پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے پولیس کے مطابق بروقت اور فوری کاروائی کرنے سے تخریبی کارروائی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔

WhatsApp
Get Alert