اساتذہ طلباء کے دلوں سے خوف نکال پھینکیں، تعلیمی ادارہ کامیابی کا ضامن ہے، سردار یار محمد رند


سبی (ڈیلی قدرت) رند قبائل کے سربراہ سینئر سیاست دان و چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ میر چاکر رند کالج اینڈ سکول شوران منظم حکمت عملی کے تحت طلبا ء میں قائدانہ صلاحیتیں اجاگر کر رہا ہے اللہ نے ہر بچہ میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کی ہیںان کو نکھارنا اور طالب علم کی ذات کا حصہ بنانا ادارے کی ذمہ داری ہوتی ہے جس کو بطریق احسن سرانجام دینے کے لیے ہر زاویے سے کام کر رہے ہیں کسی بھی تعلیمی ادارے کی کامیابی کا راز سوچ اور کام میں پوشیدہ ہے۔طلباء کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں اساتذہ کا مرکزی کردار ہوتا ہے میر چاکر رند کالج اینڈ سکول شوران کے اساتذہ اپنی اپنی کلاسز کے طلباء کے اندر سے ٹیسٹاور امتحان دینے کا ڈر اور خوف نکالیں۔طلباء کے اندر کامیابی کی امنگ،تڑپ اور بے چینی پیدا کریںان خیالات کا اظہار میر چاکر رند کالج اینڈ سکول شوران کے دورہ کے موقع پر اساتذہ کرام زیر تعلیم طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا قبل ازین رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے میر چاکر رند کالج و اسکول شوران کا تفصیلی دورہ کیا انہوں کے دورے کے دوران کلاسز؛ لائبریری اور قیام گاہ سمیت مختلف مقامات کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا طلباء و طالبات سے ان کے تدریسی اور اقامتی مسائل دریافت کیے۔سینئر سیاست دان چیف آف رند سردار یار محمد رند نے میر چاکر رند کالج اینڈ اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ کی محنت کو خوب سراہا اور ہدایت دی کے طلبہ و طالبات کو کسی بھی قسم کے مسائل درپیش نہ ہورند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شوران میں میر چاکر رند کالج اینڈ اسکول پچھلے کئی سالوں سے بلوچستان کے غریب طلباء وطالبات کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کر رہا ہے۔میرا خواب ہے کہ بلوچستان کا ہر بچہ تعلیم یافتہ اور جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کامیابی سے ہمکنار ہوا بلوچستان کو تعلیمو ترقی یافتہ بنانے میرا ا اولین فریضہ ہے بلوچستان کے طلباء طالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیںاچھی درس گاہیں طلباء و طالبات کی تعلیم کے حصول میں مدد گار ثابت ہوتی ہے میر چاکر رند کالج واسکول شوران سمیت پسماندہ علاقوں کے طلباء وطالبات کومعیاری تعلیم کے فروغ میں مثبت کردار ادا کررہا ہے زیر تعلیم طلباء وطالبات لئے تعلیم مکمل کرکے ہمارے ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert