ویرات کو جاننے والے لوگ خوش قسمت ہیں: انوشکا شرما
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما نے کہا ہے کہ اُن کے شوہر اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو جاننے والے لوگ خوش قسمت ہیں۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے گزشتہ روز اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی اور اس موقع پر انوشکا شرما نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کوہلی کے لیے محبت بھری پوسٹ شیئر کی۔
انوشکا شرما نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور ویرات کی چند حیرت انگیز تصاویر شیئر کیں جن کے ساتھ اُنہوں نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’باہر نکلنے کا کوئی آسان راستہ نہیں ہے اور گھر کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔‘
اُنہوں نے اپنے شوہر کوہلی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے الفاظ ہمیشہ زندہ رہے ہیں، یہ الفاظ رشتوں سمیت ہر چیز کے لیے درست ہیں، تصورات اور نظریات سے بھری ہوئی دنیا میں آپ کو ایک شخص بننے کے لیے زبردست ہمت کی ضرورت ہے، جب مجھے اس کی ضرورت ہوتی ہے تو مجھے متاثر کرنے اور مجھے سُننے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ کامیاب شادی شدہ زندگی اسی وقت ممکن ہے جب دونوں محفوظ ہوں اور میرے لیے سب سے زیادہ محفوظ شخص میرے شوہر ہیں۔‘
انوشکا نے لکھا کہ ’جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے، خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو واقعی آپ کو جانتے ہیں۔‘آخر میں اُنہوں نے اپنی جوڑی کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’محبت، ایمانداری، شفافیت اور احترام ہمیشہ ہماری رہنمائی کرے۔‘واضح رہے کہ سال 2011 میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی ہوئی تھی جبکہ رواں سال اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔