حیدرآباد میں ڈاکٹرز کا ’’بدبو‘‘ آنے پر مریض کا علاج کرنے سے انکار کا معاملہ، اب علاج شروع ہوچکا، انچارج ایدھی سینٹر


حیدرآباد (قدرت روزنامہ) سول ہسپتال میں ڈاکٹرز نے بدبو آنے پر مریض کا علاج کرنے سے انکار کردیا تاہم اسے نہلائے جانے اور صاف کپڑے پہنائے جانے کے بعد علاج شروع کردیاگیا۔
’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور نے بتایا کہ حیدرآباد کے سول ہسپتال میں لاوارث مریض کو لایا اس کے منہ سے مسلسل خون آرہا تھا اور صورت حال نازک تھی، ڈاکٹرز سے کہا مریض کو نہلا کر کپڑے پہنوا دیتے ہیں آپ علاج شروع کریں۔
ایمبولینس کے ڈرائیور نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مریض کو وارڈ میں لینے سے انکار کردیا، عینی شاہدین کے مطابق مریض 4 گھنٹوں سے ہسپتال کے گیٹ پر فرش پر تڑپتا رہا، کسی ڈاکٹر نے اس کی حالت دیکھنے کی زحمت تک نہیں کی۔
بعدازاں ایدھی حیدر آباد کے انچارج معراج نے بتایا کہ مریض کو 4 سے 5 گھنٹے بعد علاج کے لیے ایڈمٹ کر لیا گیا ہے، متاثرہ مریض کو نہلا کر اچھے کپڑے پہنا دیئے گئے ہیں، جس کے بعد عملے نے لاوارث مریض کا علاج شروع کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہٹڑی تھانے کی حدود سے ملنے والے لاوارث مریض کو ایمبولینس میں لایا گیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert