سلمان خان کا’ دبنگ‘ شو دیکھنے کے لیے سعوی عرب میں کتنےٹکٹ فروخت ہوئے؟

ریاض (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے’دبنگ‘ شو کو دیکھنے کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ آئے۔ سوشل میڈیا پر سلمان خان مداحوں کی جانب سے انہیں سعودی عرب میں ملنے والی محبت پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک مداح نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر سلمان خان کے شو کی ناقابلِ یقین پذیرائی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے بتایا کہ’حکام کے مطابق، ریاض بولیفارد میں منعقد ہونےوالے (دبنگ ری لوڈڈ ) شو کے لیے تقریباً 80 ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے‘۔


مداح نے یہ بھی بتایا کہ’ اس نے سنا ہے کہ اس شو کے لیے فروخت ہونے والے ایک ٹکٹ کی قیمت 10ہزار بھارتی روپے تھی‘۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ریاض بولیفارد کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔


ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کا شو دیکھنے کے لیے اتنے لوگ موجود ہیں کہ تل دھرنے کی جگہ نظر نہیں آرہی۔اسی طرح سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اور دیگر اسٹارز کی پرفارمنس پر لوگ جھوم اٹھے۔