بلوچستان ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے خوشحال کاکڑ کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ‘ دوبارہ الیکشن کا حکم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 سے کامیاب ہونے والے رکن کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے عذاداری کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ ٹریبونل نےالیکشن کمیشن کو حلقے کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر علی جان اور نصیر احمد پیش ہوئے۔ این اے 251 سے منتخب مولانا سمیع الدین کی کامیابی کو پشتون خواہ نیشنل پارٹی کے چیرمین خوشحال خان نے چیلنج کیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert