ایکس کے نئے فیچر کے بعد ہوشربا انکشافات، پی ٹی آئی اکاؤنٹس کس ملک سے فعال ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے صارفین کے اکاؤنٹس کے اصل ملک اور لوکیشن ظاہر کرنے کے مختصر فیچر نے بڑا انکشاف کر دیا۔
چند گھنٹوں کے لیے فعال اس فیچر نے نہ صرف پی ٹی آئی اور دیگر پروپیگنڈا اکاؤنٹس کے غیر ملکی لوکیشنز ظاہر کیے بلکہ بھارت کی جانب سے چلائی جانے والی ایک وسیع جعلی پروپیگنڈا مہم کو بھی بے نقاب کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف مسلسل غلط معلومات، پروپیگنڈا اور منظم مہم چلا رہے تھے۔ ان اکاؤنٹس کا مقصد پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور آن لائن بیانیے کو اپنے حق میں موڑنا تھا۔
ایلون مسک کے مطابق یہ فیچر پلیٹ فارم پر بوٹس اور جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی میں مدد کیلئے تخلیق کیا گیا تھا۔
تاہم صارفین کی جانب سے پرائیویسی ظاہر ہونے کی تشویش سامنے آنے کے بعد یہ فیچر صرف 2 گھنٹے کے اندر ہٹا دیا گیا۔
سوشل میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عارضی فیچر ختم تو ہو گیا، لیکن اس نے کم وقت میں کئی ایسے نیٹ ورکس کو بے نقاب کر دیا جو عرصہ دراز سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں مصروف تھے۔

WhatsApp
Get Alert