انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس؛ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیر مملکت طلال چودھری کیخلاف انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔
الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ابھی ہم بلال چودھری کو نااہل نہیں کرتے، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روک رہے ہیں۔
کمیشن حکام نے کہاکہ طلال چودھری ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے کارروائی کی جائے۔

WhatsApp
Get Alert