کترینہ کیف، وکی کوشل نے کنگنا رناوت کو دیسی گھی کے لڈو بھیج دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے نوبیاہتا جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل نے کنگنا رناوت کو دیسی گھی کے لڈوبھیج دیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تنازعات میں گھِری بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کے تیسرے ہی دن دیسی گھی کے لڈو اور گلدستہ بھجوایا ہے۔
بالی ووڈ کوئین نے سوشل میڈیا پر نئے نویلے جوڑے کی طرف سے اپنے بھجوائے گئے مٹھائی کے ڈبے، پھولوں کے تحفے اور اپنے نام ملے پیغام کو شیئر کیا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ نوبیاہتا جوڑے نے زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے موقع پر انہیں تحفہ بھیجا ہے، ان کا شکریہ، کترینہ کیف اور وکی کوشل کو بہت بہت مبارک ہو۔بالی ووڈ کوئین نے اپنی پوسٹ کے ساتھ دیسی گھی کے لڈو کے ڈبے، پھولوں کے تحفے کی تصویر بھی پوسٹ کی۔
وکی کوشل اور کترینہ کیف نے 9 دسمبر کو راجستھان کے مادھوپور کے سکس سینس فورٹ ریزوٹ میں منعقدہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔دونوں نے شادی کی تصاویر شیئر کیں اور اپنے مداحوں کے لیے پیغام بھی درج کیا۔کنگنا رناوت نے ان کی شادی سے متعلق نام لیے بغیر لکھا تھا کہ فلم انڈسٹری کی امیر اور کامیاب خواتین نے خود سے چھوٹی عمر کے مردوں سے شادیاں کیں۔