ترقیاتی کاموں کے نام پر کوئٹہ کوعذاب بنا دیا گیا، سڑکیں کھنڈرات، عوام ذہنی مریض بن گئے،عوامی حلقے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ترقیاتی کاموں اور سیکورٹی خدشات کے باعث عوام کے لیے عذاب سے کم نہیں مختلف اہم سڑکوں کا توڑ پھوڑ کرکے دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے کام تو شروع کیا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ کام شروع نہیں ہوسکا بلکہ صرف اس ترقیاتی مد میں فنڈز نکالے اور افیسران نے کمیشن وصول کرنے کے لیے ایک پلان بنادیا ۔
اس طرح گزشتہ ایک ماہ قبل جو دھماکہ ہوا تھا اس کے باعث شاہراہ بند ہونے سے عوام انتہائی اذیت کی زندگی گزاررہی ہے روڈ بلاک ہونے سے کئی گھنٹے عوام سڑک پر گزارتے ہیں واضح رہے کہ اس کوئٹہ شہر عوام کے لیے عذاب سے کم نہیں ہے صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں اور کمیشن و کرپشن کا راستہ کھولنے کے لیے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں جو پہلے سے تعمیر شدہ روڈ کا توڑ پھوڑ کرکے تاکہ اس روڈ پر دوبارہ کمیشن کا راستہ ہموار اور فنڈز نکالنے کے لیے بھی راستہ بنائیں گے۔
حالانکہ اس کوئٹہ شہر میں مختلف مسائل و مشکلات کا سامنا ہے جس میں عوام کو پینے کی پانی تک میسر نہیں ہے اگر حکومت واقعی عوام کے خیر خواہ یا عوام کے مسائل حل کرتے ہیں تو تعمیر شدہ روڈوں کا توڑ پھوڑ کرنے کی بجائے نئی چیزوں پر توجہ دے تاکہ ایک طرف عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہوسکے اور دوسری جانب عوام کے لیے سہولیات بھی پیدا ہوسکے۔ اسی طرح سیکورٹی کی بنیاد پر کوئٹہ کے مختلف سڑکوں کو ایک طرف تو دیواریں لگا کر مختصر کیا اور دوسری جانب جب سرعام شاہراہیں ا س پر لوگوں کی آمدورفت بند ہونے سے مختلف مسائل اور خاص کر عوام صبح نکل کر یعنی دس منٹ کا راستہ تین گھنٹوں میں طے کرتے ہیں۔
راستہ بند ہونے سے ٹریفک میں پھنسے ہوئے لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں بلکہ اور ہسپتالوں تک پہنچانے میں بھی مشکلات درپیش ہے عوامی حلقوں نے بااختیار لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں اقدامات کرتے ہوئے سخت کردئے اس پر عوام کو کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن سیکورٹی کے نام پرشاہراہ بند ہونے سے عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے اس میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert