کھانا ہضم نہیں ہوتا یا پیٹ میں مروڑ اتھٹی ہو۔۔ جانیں زیرہ، سونف اور اجوائن کیسے اس مسئلے کو منٹوں میں حل کر سکتا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ نے کبھی کھانے کے بعد پیٹ میں بھاری پن یا مروڑ محسوس کیا ہے؟ زیادہ تر لوگ گیس اور ہضم نہ ہونے والے کھانے کی وجہ سے تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں، لیکن خوش قسمتی سے کچھ قدرتی جڑی بوٹیاں اس مسئلے کا فوری حل پیش کرتی ہیں۔
تو آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ایک ایسا سفوف بنانے کا طریقہ جس سے آپ کے پیٹ درد، مروڑ اور گیس میں فوری آرام آجائے گا۔
سفوف بنانے کا طریقہ:
٭ 100 گرام زیرہ
٭ 100 گرام سونف
٭ 40 گرام اجوائن
٭ 40 گرام سیندھا نمک
سب سے پہلے توے پر زیرہ، سونف اور اجوائن کو تھوڑا بھون لیں۔
پھر اس میں نمک شامل کر کے گرائینڈ کرلیں۔
باریک پاؤڈر بنا کر اسے ایک شیشے کی بوتل میں بھر کے رکھ دیں۔
کھانے کا طریقہ:
اس سفوف کو ہر کھانے کے فوراً بعد آدھا چھوٹا چمچ آرام سے چبا چبا کر کھائیں اور اسکا سارا رس اندر لے لیں۔ اس سے گیس بننے کا مسئلہ، کھانا ہضم نہ ہونے کا مسئلہ اور تو اور مروڑ کا مسئلہ بھی حل ہوجائے۔

WhatsApp
Get Alert