ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی میں آسان ٹیم کے طور پر نہیں لیا جاسکتا کیونکہ۔۔۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اہم وجہ بتا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) دورہ پاکستان پر موجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم سےمتعلق کپتان بابراعظم نے اہم بتا دی ، کپتان نے کہا کہ مہمان ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا کیوں کہ ان کے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کھیل چکے ہیں . ٹی 20 سیریز سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ہماری انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی سیریز منسوخ ہوئی تھی، ویسٹ انڈیز کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے، ہوم سیریز میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، ہماری ٹیم محنت کررہی ہے، اچھی بات یہ ہے کہ سب کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں .

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جس طرح کھلاڑیوں کی ٹیم مکمل ہے اس طرح تمام کوچز ہونے چاہیے، ثقلین مشتاق کی کوچنگ بہت اچھی ہے، بابر ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہے اپنے لیے نہیں، ثقلین مشتاق سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے . . .

متعلقہ خبریں