روپیہ چاروں شانے چت ہو گیا۔۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ہفتے بھر کی تفصیلی رپورٹ آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میںر وپے کے مقابلے ڈالر 176روپے سے بڑھ کر178اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر177روپے سے بڑھ کر180روپے کے قریب جا پہنچا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.10روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید176.60روپے سے بڑھ کر177.70روپے اور قیمت فروخت176.80روپے سے بڑھ کر177.90روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.30روپے سے بڑھ کر179.20روپے اور قیمت فروخت177.70روپے سے بڑھ کر179.70روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یور و 2.50روپے مہنگا ہو گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 197.50روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے بڑھ کر202روپے ہو گئی اسی طرح 1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے سے بڑھ کر234روپے اور قیمت فروخت235روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی ۔فاریکس رپور ٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ50پیسے مہنگا اور برطانو ی پونڈ 50پیسے سستا ہو گیا ۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

8 mins ago

سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری…

11 mins ago

گندم سکینڈل پرلیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ میں تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان گندم…

13 mins ago

عدت میں نکاح کا کیس، بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ) دوران عدت نکاح کے کیس میں بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے…

18 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

3 hours ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

3 hours ago