علیمہ خان کی پنجاب میں کوئی جائیداد نہیں، رپورٹ تیار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی غیر منقولہ اثاثہ جات کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرلی۔میڈیارپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرنے کے معاملے پر ایف بی آر کے سینئر ممبر برائے بورڈ آف پنجاب نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔
علیمہ خان کے غیر منقولہ اثاثہ جات سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنرز کی فراہم کی گئی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 15سے زائد اضلاع میں علیمہ خان کی کوئی بھی جائیداد نہیں ملی، دس اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے جواب بھی جمع کروا دیا۔ایف بی آر رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ 10اضلاع کے تحریری جواب کے مطابق ان اضلاع میں علیمہ خان کی کوئی بھی جائیداد موجود نہیں ہے، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، خوشاب، جھنگ سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے جواب دے دیا۔
ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کو آگاہ کیا گیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے علیمہ خان کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی گئی تھی، یاد رہے کہ عدالتی حکم پر جائیدادوں بارے تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert