انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ، شہید ایس پی میر خالد زمان مری کے قاتل الہی بخش کو سزائے موت اور جرمانہ،

سبی(ڈیلی قدرت)انسداد دہشت گردی سبی ڈویژن کی عدالت کے معزز جج نے مری قبیلے کے اہم کیس کا فیصلہ سنا دیا، سرکار بنام الہی بخش ولد غلام محمد قوم مری سکنہ جعفرابادکا مقدمہ ایک سال پانچ مہینے زیر سماعت رہنے کے بعد اے ٹی سی عدالت نے ایس پی شہید میر خالد زمان مری کہ قاتل کو سزائے موت سنا دی، تفصیلات کے مطابق ملزم الہی بخش کو دفعہ 7ATA اور دفعہ 302 میں سزائے موت اور دیت کی رقم میں 10 لاکھ روپے مقتول کے ورثہ کو ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی،عدم ادائیگی کی صورت میں چھ ماہ مزید قید کاٹنی ہوگی۔ ایس پی شہید میر خالد زمان مری کی طرف سے وکیل ایڈوکیٹ چوہدری انوار الحق تھے، مقدمے میں ملزم کو غیر قانونی اسلحہ کلاشنکوف استعمال کرنے پر سات سال قید بمشقت اور ایک لاکھ روپیہ جرمانہ،ملزم سے دو عدد پستول برآمد ہونے پر تین سال قید بمشقت اور 50 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ عدم ادائیگی پر تین ماہ مزید قید کاٹنی ہوگی،سرکار کی طرف سے مقدمے کی پیروی میر مراد بخش مری اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کی۔
