بلوچستان ترقی یا حقوق میں نہیں، غیر آئینی تجربات اور غریب عوام پر ٹیکس لگانے میں سب سے آگے ہے، ثنا بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی قدرت) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر ثنا بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان ہمیشہ قوم میں قیادت کرتا ہے، مگر ترقی، سکولوں، ہسپتالوں یا عوامی حقوق میں نہیں بلکہ غیر آئینی تجربات، سخت انسداد دہشت گردی قوانین، معدنی وسائل کی فروخت اور اب سب سے بڑا اقدام: پاکستان کی سب سے غریب آبادی پر ٹیکس لگانا، جس کی زرعی پیداوار پورے ملک کے محض ایک فیصد کے برابر ہے۔ثنا بلوچ نے اس اقدام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ غریب عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، اور حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کی حالت زار کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرے۔
