26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم عدلیہ کی آزادی پر حملہ اور بنیادی حقوق کے منافی ہیں، علی احمد کرد


کوئٹہ (ڈیلی قدرت) کوئٹہ میں وکلا کی ایک بڑی تعداد نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سینئر وکیل علی احمد کرد نے کی۔ وکلا نے کہا کہ یہ ترامیم نہ صرف عدلیہ کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ بنیادی شہری حقوق اور آئین کے روح کے منافی بھی ہیں۔احتجاج میں شریک وکلا نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا کہ موجودہ ترامیم عدلیہ کے کردار کو محدود کرنے کی کوشش ہیں اور اس سے عوام کے آئینی حقوق متاثر ہوں گے۔ علی احمد کرد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلا ہر حال میں آئین اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں گے اور اس سلسلے میں ہر قانونی راستہ استعمال کیا جائے گا۔وکلا نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ان ترامیم پر نظر ثانی کرے تاکہ عدلیہ کی آزادی اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ احتجاج میں مختلف بارز اور وکلا تنظیموں کے نمائندگان بھی شریک تھے اور انہوں نے آئینی معاملات پر عوامی آگاہی بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

WhatsApp
Get Alert