سوشل میڈیا صارفین جنید خان اور اداکارہ منشا پاشا پر برس پڑے

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ منشا پاشا کی اداکار جنید خان کیساتھ سامنے آنے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ دنوں میں آنے والی نئی فلم ‘کہے دل جدھر ‘کی جوڑی منشا پاشا اور جنید خان گزشتہ روز لاہور میں جاری برائیڈل فیشن ویک میں ریمپ پر واک کرتے نظر آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ~𝙇𝙤𝙡𝙡𝙮𝙬𝙤𝙤𝙙𝙬𝙤𝙧𝙡𝙙🧊 (@mishalsparks)


واک کے دوران جنید خان نے اداکارہ منشا پاشا کو گود میں اٹھا لیا مگر سوشل میڈیا صارفین کو یہ حرکت بالکل پسند نہ آئی ، اسی کے ساتھ مختلف پلیٹ فارمز پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

خیال رہے کہ منشا پاشا اور جنید خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم کہے دل جِدھر کی تشہیر کے لیے سرگرم ہیں ، جو آنے والے دنوں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ منشا پاشا سماجی کارکن جبران ناصر کی اہلیہ بھی ہیں، دونوں نے رواں برس اپریل میں شادی کی تھی۔