ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ا توارکےروز اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم میدانی علاقوں میں صبح اوررات کےاوقات میں اسموگ اور دھند میں ا ضافہ کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔ تاہم رات کے اوقات میں سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں دھند اوراسموگ متوقع ہے۔
علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد جبکہ پہاڑی اضلاع میں جزوی ابر آلود رہے گا،جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد جبکہ پہاڑی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہا۔
آج ملک کے مختلف علاقوں جن میں لہہ منفی12،اسکردومنفی 09 ، استورمنفی 07،کالام منفی 06، ہنزہ ،قلات منفی 05،گلگت اور دیرمیں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔