اداکارہ عائزہ خان کی بچپن کی خواہش پوری ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور اداکارہ عا ئزہ خان نے کہا ہے کہ خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں,انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے, اداکارہ نے اپنی بچپن کی خواہش کے بارے بھی بتایا کہ وہ پوری ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے بتایا کہ بچپن کی خواہش پوری ہوگئی ہے،عائزہ خان کا کہناتھا کہ میری بچپن سے خواہش ہے فنکارہ بنوں جس میں کامیاب ہوچکی ہوں۔ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عائزہ خان نے کہا کہ میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی مجھے علم ہے کہ ابھی میری منزل دور ہے مگر ارادے پرعزم اور پختہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک کوئی نمبر یا نمبر دو نہیں ہوتا ہر فنکار پر مقبولیت کا ایک دور آتا ہے جب وہ لوگوں میں مقبول ہو جاتا ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کی کوئی نمبر ون بن جاتا ہے ۔
فن کی دنیا میں ویسے بھی نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھاانہوں نے مزید کہا کہ ڈراما میرے پاس ہو تم میرے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ تھا لیکن میری اب بھی کوشش ہے کہ ایسے کئی کردار کرتی جاوں جو میرے نام سے منسوب ہوجائیں ۔