سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 14 افراد گرفتار، ایف آئی اے


گوادر(ڈیلی قدرت)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 14 افراد کو کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ ملزمان جیوانی کے ساحلی علاقے سے پکڑے گئے، جو ایران کے ذریعے دیگر ممالک جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والوں کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے ہے۔ ان میں 4 ملزمان گوجرانوالہ، 2 فیصل آباد اور حافظ آباد، 5 لوئر دیر جبکہ دیگر 3 کا تعلق صوابی، مردان اور مالاکنڈ سے ہے۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈان جاری ہے، اور ایسے گروہوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ ادارہ قانون کی بالادستی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert