متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی دنیا کی پہلی”کاغذ فری” حکومت

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی دنیا کی پہلی ڈیجیٹل ریاست اور ''کاغذ فری''حکومت بن گئی . رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی کو 2018 میں کاغذ فری ڈیجیٹل ریاست بنانے کے مشن کا آغاز کیا گیا تھا .

تاہم دبئی کے ولی عہد اور چئیرمین ایگزیکٹو کونسل دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اس امر کااعلان کیا ہے . اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ آج دبئی کی ڈیجیٹل زندگی کے نئے مرحلے کا آغاز ہے، تخلیقی جدت لئے مستقبل کے سفر کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی کو ڈیجیٹل کردیا گیا ہے .

چار سال پہلے ہز ہائینس شیخ محمد بن راشد المکتوم نائب صدر اور وزیراعظم متحدہ عرب امارات حکمران دبئی نے وعدہ کیا تھا کہ چار سال بعد دبئی کا کوئی سرکار اہلکار یا صارف کسی قسم کا کوئی کاغذ استعمال نہیں کرے گا، آج وعدہ ایفا ہوا . انہوں نے بتایا کہ اگلا ہدف دبئی کی ڈیجیٹل زندگی کی سہولیات میں اضافہ ہے . میڈیا سنٹر کے مطابق دبئی کو کاغذ فری ریاست بنانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی گئی اس سے 1.3 ارب درہم مالیت کے 336 ملین کاغذ بچا ئے جاسکیں گے جبکہ 14 ملین اوقات کار کی بچت بھی ہوگی جبکہ دبئی کے شہری '' دبئی ناؤ'' ایپ کے ذریعے بارہ مختلف اقسام کی 130 سمارٹ سٹی سروسز حاصل کرسکیں گے . . .

متعلقہ خبریں