ہم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے اور جیل کا کھانا کھاتے تھے،عمران خان کوفائیوسٹارہوٹل سے بہترکھانااورسہولیات دستیاب ہیں،خواجہ محمد آصف

لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایک ویڈیوکلپ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کم ظرف کی گفتگو سنیں۔ اسکا کھانا باہر سے آتا ہے اور اسکا مینو چیک کریں 5سٹار ہوٹل میں وہ کھانا دستیاب نہیں
انہوں نے مزید لکھا اس کے پاس ٹی وی بھی ہے اور مرضی کے چینل دیکھتا ہے۔ ورزش کی مشینیں بھی موجود ہیں۔ ہم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے۔ کھانا جیل کا تھا۔ جیل کے دو کمبل تھے۔ جنوری کے مہینے تھے گرم پانی نہیں تھا۔ سپر نٹنڈ نٹ جیل اسد وڑائچ نے خود صبح آ کے گیزر اتروایا تھا۔ اسکو ڈبل بیڈ اور مخملیں بستر میسر ہے۔ اسکو جیل کے لاؤڈ سپیکر پہ یہ تقریر سننی چاہئے ۔ اللہ سے ڈرنا چاہئے وقت کی ملکیت کسی کے پاس نہیں۔
