قطر ایئرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

قطر (قدرت روزنامہ)قطر ایئرویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا ہے . تفصیلات کے مطابق قطر ایئرویز نے پاکستان کے لیے 31 مئی 2022 تک شیڈول جاری کردیا ہے .

جاری کردہ شیڈول کے مطابق قطر ایئرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا جبکہ قطر ائیرویز کراچی اور لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گا . قطر ایئرویز لاہور ، اسلام آباد، کراچی سے روزانہ 2,2 پروازیں آپریٹ کرے کا جبکہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ 1 ،1 پرواز آپریٹ کی جائے گی . واضح رہے کہ قطر ایئرویز لاہور سے بذریعہ دوحہ 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی فراہم کرے گا . . .

متعلقہ خبریں