’یہ پاکستانی ایک دن عظیم بولر بنے گا‘ڈینی موریسن نے کس پاکستانی کے بارے میں یہ بات کہہ دی؟جان کر آپ بھی تائید کر یں گے

ولنگٹن (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی و معروف کرکٹ کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے کہا ہے کہ شاہین شاہ ایک دن عظیم بولر بنیں گے اور ساتھ ہی وقاریونس سے ان کی رائے بھی طلب کی . ڈین موریسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولرز کی فہرست کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ کو شاباشی دی .

فہرست کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں 1982 میں عمران خان نے ایک سال میں سب سے زیادہ 62 وکٹیں لیں . وقار یونس نے سال 1993 اور 1990 میں بالترتیب 55 اور 49 وکٹیں حاصل کیں، اس فہرست میں وسیم اکرم بھی شامل ہیں جنہوں نے سال 1990 اور 1994 میں بالترتیب 47 اور 48 وکٹیں حاصل کیں . پاکستان کے ان لیجنڈز کی فہرست میں اس برس شاہین شاہ بھی شامل ہوئے ہیں جو سال 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 47 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں . اس کامیابی پر ڈینی موریسن نے شاہین شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شاہین شاہ ایک دن عظیم بولر بنے گا . اسی ٹوئٹ میں ڈینی موریسن نے وقار یونس سے ان کی رائے بھی طلب کی . . .

متعلقہ خبریں