’یہ پاکستانی ایک دن عظیم بولر بنے گا‘ڈینی موریسن نے کس پاکستانی کے بارے میں یہ بات کہہ دی؟جان کر آپ بھی تائید کر یں گے

ولنگٹن (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی و معروف کرکٹ کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے کہا ہے کہ شاہین شاہ ایک دن عظیم بولر بنیں گے اور ساتھ ہی وقاریونس سے ان کی رائے بھی طلب کی ۔ ڈین موریسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولرز کی فہرست کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ کو شاباشی دی۔فہرست کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں 1982 میں عمران خان نے ایک سال میں سب سے زیادہ 62 وکٹیں لیں۔

وقار یونس نے سال 1993 اور 1990 میں بالترتیب 55 اور 49 وکٹیں حاصل کیں، اس فہرست میں وسیم اکرم بھی شامل ہیں جنہوں نے سال 1990 اور 1994 میں بالترتیب 47 اور 48 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے ان لیجنڈز کی فہرست میں اس برس شاہین شاہ بھی شامل ہوئے ہیں جو سال 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 47 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔اس کامیابی پر ڈینی موریسن نے شاہین شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شاہین شاہ ایک دن عظیم بولر بنے گا۔اسی ٹوئٹ میں ڈینی موریسن نے وقار یونس سے ان کی رائے بھی طلب کی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

7 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago