عمران خان کی تنہائی دن بدن مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے,اگر انہیں منتقل کر دیا گیا ہے تو خاندان کو آگاہ کیوں نہیں کیا گیا؟زلفی بخاری


لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے عمران خان کی تنہائی دن بدن مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ کئی ہفتے گزر چکے ہیں اور ان سے ایک بھی ملاقات نہیں کروائی گئی۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا اگر انہیں منتقل کر دیا گیا ہے تو ان کے خاندان کو آگاہ کیوں نہیں کیا گیا؟ اور اگر منتقل نہیں کیا گیا تو عدالتی حکم کے باوجود اُنہیں رسائی اب تک کیوں نہیں دی جا رہی؟ یہ خاموشی غیر قانونی اور انتہائی تشویش ناک ہے۔ اس بزدل حکومت کو چاہیے کہ عمران خان تک قانونی رسائی فوراً یقینی بنائے۔

WhatsApp
Get Alert