”جھوٹی باتیں ہیں، چاچا عمران آپ نے مہنگائی بہت کردی، ہم بھوکے مرگئے ہیں، مہنگائی کم کرو“میانوالی جلسے میں نوجوان وزیراعظم پر پھٹ پڑا

میانوالی(قدرت روزنامہ) گزشتہ روز تحریک انصاف نے میانوالی میں پنڈال سجایا جس سے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا لیکن مقررین کے خطاب کے دوران پنڈال میں موجود ایک شخص کھڑا ہوگیا اور کہا کہ ” جھوٹی باتیں ہیں“ . سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ تحریک انصاف کے جھنڈوں میں گھرا شخص کھڑا ہوا اور مقامی زبان میں بولنا شروع کردیا جسے سن کر اردگرد موجود نوجوان بھی محظوظ ہوتے رہے .

اس نوجوان کاکہنا تھاکہ ”جھوٹی باتیں ہیں، چاچا عمران آپ نے مہنگائی بہت کردی، ہم بھوکے مرگئے ہیں، مہنگائی کم کرو، مہنگائی کم کرے“ . یادرہے کہ میانوالی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے امن کیلئے سب کیساتھ بات چیت کرنے، کرپٹ لوگوں کے علاوہ سب کیساتھ مفاہمت کیلئے تیار ہیں، حکومت انکو این آر او نہیں دیگی، جو قوم بڑے ڈاکوؤں سے ڈیل کرتی ہے وہ تباہ ہوجاتی ہے . ، کارکنوں کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، میانوالی کے لوگوں کی وجہ سے آج وزیراعظم ہوں، میانوالی میں 5 سال کے دوران ریکارڈ ترقی ہوگی، آپ میرے ساتھ اس وقت چلے جب کوئی نہیں تھا، میانوالی کے لوگوں کی خدمت کر کے احسان کا بدلہ چکاؤں گا . مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، کورونا کی وجہ سے دنیا میں کاروبار بند ہوگئے، کور و نا کی وجہ سے تجارت بند ہوئی، اشیا کی قلت ہوگئی، امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، پاکستان ابھی بھی سب سے سستا ملک ہے، 3، 4 ماہ بعد پوری دنیا میں قیمتیں نیچے آجائیں گی . 50 ہزار سے کم آمدن والوں کو 30 فیصد سبسڈی دینگے، احساس راشن منصوبے کے تحت کم قیمت پر اشیا ملیں گی، اپنا پروگرام شروع کرنے کیلئے بغیر سود قرض دیا جائیگا . ان کا کہناتھاکہ مارچ میں پنجاب کے ہر گھرانے کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوگا، اپنا گھر بنانے کیلئے 27 لاکھ روپے تک بلا سود قرض فراہم کیا جائیگا، 62 لاکھ نوجوانوں کو سکالرشپ دینگے . قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے میانوالی بلسکر روڈ کا سنگ بنیاد رکھا،منصوبے پر13ارب 50کروڑ روپے لاگت آئیگی . ہفتہ کو ایک روزہ دورہ میانوالی میں وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں پانچ کروڑ روپے میں بننے والی سٹی پارک، میانوالی تاسرگودھادورویہ شاہراہ کے پہلے مرحلے کا بھی افتتاح کیا . اس کے علاوہ نمل جھیل کے قریب 15ایکٹر رقبے پر ایک کروڑ روپے کی لاگت سے میانوالی جنگل لگایا گیا . . .

متعلقہ خبریں