بلوچستان کے ساحل اور وسائل کی حفاظت کریں گے چاہے کتنی ہی قربانیاں دینی پڑیں، مولانا ہدایت الرحمان
سب ٹھیک ہے کی رٹ نے عوام کو تباہ کر دیا حکمرانوں کے دعووں اور عمل میں تضاد ہے

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بدقسمتی سے میڈیااداروں اورغلط بیانی،جھوٹے دعووں کے ذریعے عوام پرزورزبردستی کی حکمرانی کی جارہی ہے سب ٹھیک ہے کی رٹ نے عوام کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔بلوچستان کے عوام کوغلام بناکروسائل لوٹنے کی پالیسی تباہ کن ہے۔حکمرانوں کے عمل اوردعووں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں مختلف تقاریب سے خطاب اوروفودسے سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین صرف مٹی نہیں یہ ہمارے بزرگوں کی امانت ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل اور ہمارے وجود کی پہچان ہے۔ہم اپنے ساحلوں اور وسائل کے ہر حصے کی حفاظت کریں گیچاہے اس کے لیے کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔یہ ملک ہمارا ہے، یہ سمندر ہمارا ہے، یہ خزانے ہمارے ہیں اور کوئی بھی طاقت ہمیں ہمارے حق سے محروم نہیں کر سکتی۔ہمارے بارڈرز،چیک پوسٹوں، ساحل اورہرجگہ طاقت ورطبقات کا قبضہ ہے اوریہ قبضہ پاکستان وعوام کے مفادمیں نہیں وسائل واقتدارہرزبردستی قابض چند طاقتور طبقات کے ذاتی مفادات کیلئے ہیں عوام سے قانونی طریقے سے قومی خزانے کیلئے ٹیکس لینے کے بجائے افراد کے اکانٹس وجیبوں میں ٹیکس کی بھاری رقوم بھتہ وغنڈہ ٹیکس کی صورت میں جارہاہے۔جماعت اسلامی عوامی مسائل مشکلات کواجاگراورحل کیلئے ہرفورم پرآوازبلندکررہی ہے جماعت اسلامی اسمبلی میں گوادرسے ژوب اورچمن تک جوبھی عوام اجتماعی مسئلہ ہوظلم وزیادتی ولوٹ بدعنوانی بدامنی ہوان کے خلاف بھرپور آوازبلندکریں گے۔فارم47کے ذریعے عوامی حمایت سے محروم لاڈلوں کومسلط کرکے مسائل مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ ہوگیاہے حقوق بلوچستان کیلئے جماعت اسلامی کاحق دوبلوچستان تحریک جاری رہے گا۔
