ہم سے کوئی کوتاہیاں اور گناہ ہوئے ہیں کہ عمران خان کی صورت میں ہم پر عذاب نازل ہوا

سکھر(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ہم سے بھی کوئی کوتاہیاں اور گناہ ہوئے ہیں کہ عمران خان کی صورت میں ہم پر عذاب نازل ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی کال پر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف پیپلزپارٹی ضلع سکھر کے زیر اہتمام سٹی بائی پاس پر دیئے جانے والے دھرنے میں سیکڑوں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، دیئے جانے والے دھرنے میں رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام

شیخ ،پی پی ضلع سکھر کے حاجی انور خان مہر ، پی پی سٹی سکھر کے مشتاق سرھیو، ڈاکٹر ارشد مغل ، چوہدری اظہر حسنین سمت پی پی ذیلی تنظیموں کے عہدے داروں سمیت دیگر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف نعریبازی کی ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ و دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ اگر ملک میں مہنگائی ہو تو حکمران کرپٹ ہوتا ہے اب حکومت میں کرپشن ہوئی ہے میں الزام نہیں لگارہا مگر مجبورن کہنا پڑتا ہییہ حکقنت تو گیس ہی نہیں اربوں روپیلوٹ کر کھاگئی یے ملک میں پیٹرول مہنگا ہے گیس کا بحران ہے لاکھوں لوگوں کو روزگار سے نکال کر ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں ہمارا نوجوان اس انتظار میں تھے کہ انہیں روزگار ملے گا مگر آج ہر طرف بھوک ہے تنخواہ بہت کم۔ہے گوشت مرغی پیٹرول بجلی گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اس مہنگائی میں مزدور اور عوام کہاں جائیں ڈالر ایک سو دس روپے سے ایک سو اسی روپے کا ہوگیا ہے عمران خان نے کہا تھا سب کچھ تبدیل کردوں گا اس کی تبدیلی مہنگائی کے سونامی کی صورت میں عوام پر مسلط۔ہیاب عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا اور یہ مسئلہ تب حل ہوگا جب لوحلگ سڑکوں پر آکر کیئن گے کہ ہمیں نیا نہیں پرانا پاکستان چاہیئے ، واضع رہے کہ پیپلزپارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنوں کے دھرنے کے باعث بائی پاس پر سندھ اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی اور روڈ پر دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں اور مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

28 mins ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

30 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

36 mins ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

39 mins ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

44 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

52 mins ago