آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کا کوہلو بازار کا اچانک دورہ، سیکیورٹی کا جائزہ اور عوام سے غیر رسمی ملاقات

کوہلو(قدرت روزنامہ)آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کوہلو بازار کا اچانک دورہ کیا اور مقامی شہریوں اور دکانداروں سے غیر رسمی ملاقات کی۔ انہوں نے دورے کے دوران سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بازار میں موجود عام شہریوں اور دکانداروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل بھی سنے۔

عوام نے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے علاقے میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
لوگوں نے آئی جی ایف سی کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ یہ دورہ عوام کے ساتھ قریبی تعلق اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے عزم کی ایک عملی مثال ہے۔
