اڈیالہ جیل میں عمران خان کی صحت، ملاقاتوں اور سہولیات سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں


لاہور (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی جیل میں طبیعت خراب ہونے سے متعلق چلنے والی خبروں کے بعد اڈیالہ جیل ذرائع نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان مکمل طور پر صحتمند اور محفوظ ہیں، جہاں ان سے ملاقاتیں جیل قوانین کے مطابق کرائی جارہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہیں، اور جیل میں ان سے ہونے والی ملاقاتیں جیل مینوئیل کے مطابق باقاعدگی سے کرائی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جیل کی حدود میں آنے والا ہر شخص عمران خان سے ملاقات کر سکتا ہے، جب کہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حدود سے باہر پیش آنے والے معاملات ان کی ذمہ داری میں شامل نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو ہفتے میں ایک بار اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بھی ملاقات کرائی جاتی ہے۔ ان کی صحت اور روزمرہ معمولات میں کوئی مسئلہ نہیں، جب کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان کے زیر استعمال ایک بیرک کے چھ کمرے مختص ہیں، جہاں انہیں ٹی وی، اخبار اور دیگر بنیادی سہولتیں میسر ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو ہفتے میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی بھی اجازت ہے، جس میں عام طور پر دیسی مرغی اور مچھلی شامل ہوتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert