پشاور (قدرت روزنامہ) ہم کامران اکمل سے دوبارہ بات کریں گے، امید ہے وہ مان جائین گے۔ کامران اکمل کو ہم مینٹور بنانا چاہتے تھے، ان کو اتنے ہی پیسے ملنے تھے جیتنے بڑی کیٹیگری والے کھلاڑی کو ملنے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ وہ کامران اکمل سے دوبارہ بات کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا ہے۔ انہوں بتایا کہ ہم کامران اکمل کو مینٹور بنانا چاہتے تھے۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کامران اکمل کواتنے ہی پیسے ملنے تھے جیتنے بڑی کیٹیگری والے کھلاڑی کو ملنے تھے۔ محمد اکرم نے کہا کہ وہ کامران اکمل سے دوبارہ بات کریں گے۔
انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ کامران اکمل مان جائین گے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے لیے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاجاً لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پی ایس ایل 7 کے لیے پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا جس کے بعد 39 سالہ ٹیسٹ کرکٹر نے پی ایس ایل سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
کامران اکمل نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاید اب ٹیم میں میری ضرورت نہیں رہی، مجھے سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے کہ فرنچائز نوجوانوں کو موقع دے۔ انہوں نے کہا کہ جب میری کیٹیگری پلاٹینم سے گولڈ میں آئی تو مجھے حیرانی ہوئی، پی ایس ایل میں اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر گولڈ کیٹیگری کا مستحق تھا لیکن مجھے سلور میں منتخب کیا گیا، کامران اکمل نے مزید کہا کہ میرا نہیں خیال کہ مجھے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کھیلنا چاہیے۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…