صحبت پور میں تاجر کے گھر ڈکیتی کی کوشش، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی( ڈیلی قدرت ) ضلع صحبت پور کے قریب تاجر کے گھر ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق صحبت پور پولیس تھانہ ملک شہید محمد علی کی حدود گوٹھ رفیق کھوسو میں مقامی تاجر احمد خان لہڑی کے گھر گزشتہ شب دس نقاب پوش افراد نے داخل ہوکر ڈکیتی کی کوشش کی تاہم اہلخانہ کے شور مچانے اور مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تاجر کی والدہ ،بیٹاوربھتیجا زخمی ہوگئے جس کے بعد مسلح افراد فرا ر ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کرد
