ڈیرہ بگٹی سے 5 افراد کو گن پوائنٹ پر اغواء

مغویوں کی بازیابی کیلئے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاش شروع کر دی گئی، سیکیورٹی حکام


ڈیرہ مراد جمالی ( ڈیلی قدرت ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے نا معلوم مسلح افراد نے پانچ افراد کو اغواء کر لیا۔لیویز کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے لیویز تھانہ کولی کی حدود سے نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر پانچ افراد ظفر اللہ ،ڈودو خان ،تھنگی خان ،بھٹو خان اور جہاں علی بگٹی کو اغواء کرکے نا معلوم مقام کی طرف فرار ہوئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے مغویوںاور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

WhatsApp
Get Alert