کوئٹہ‘گرین بسوں کی کمی کے باعث شہری گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور، رکشہ مافیا نے بھی کرائے بڑھا دیے،

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گرین بس عوام کے لیے سہولت کی بجائے زحمت بن گیا گرین بس کی سروس شروع ہونے کے بعد انتظامیہ نے پرانی بسوں پر پابندی لگادی گئی جس سے ایک طرف گرین بسوں کی کمی اور دوسری جانب پرانی بسیں بند ہونے کی وجہ سے عوام اپنے علاقوں تک جانے کے لیے متعلقہ سٹاف پر گھنٹوں گھنٹو ں انتظار کرتے ہیں جبکہ کوئٹہ کے ایسے علاقے ہے جن میں سمنگلی روڈ‘ بروری روڈ ودیگر پر گرین بس کو شروع تک نہیں کیا جس سے عوام انتہائی تکلیف اور مشکلات سے دوچار ہے بلکہ رکشوں والوں کی نخرے بھی شروع ہوئے جو کل تک200روپے تک کرایہ وصول کرتے تھے آج وہی 500روپے تک پہنچ گیا جو ایک غریب او ر روزانہ دیہاڑی والے کی دسترس سے باہر ہوچکی ہے واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے عوام کی سہولت کے لیے گرین بسوں کا اعلان کیا اور ساتھ میں مختلف روٹس پر چلنے والی پرانی بسوں پر عدالتی حکام کے باوجود انتظامیہ نے پابندی لگادی جس سے عوام کے لیے یہ گرین بس سہولیات نہیں بلکہ زحمت بن گیا کیونکہ ایک طرف پرانی بسوں پر پابندی اور دوسری جانب گرین بسوں کی کمی ہونے کی وجہ سے کوئٹہ کے اہم شاہراہوں پر اب تک سروس شروع نہیں کیا اور جن شاہراہوں پر سروس شروع کیا وہاں بھی عوام اپنی منزل تک جانے کے لیے متعلقہ سٹاف پر گھنٹوں گھنٹوں تک انتظار کرتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بسیں عوام کی سہولت نہیں بلکہ ایک طرف زحمت بن گیا عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اگر عوام کو سہولت نہیں دے سکتے تو کم ازکم پرانی بسوں پر پابندی ختم کیا جائے یا گرین بسوں کی تعداد میں فوراً اضافہ کیا جائے ۔
