27 ویں آئینی ترمیم مسترد، سڑکوں پر نکلنے اور دیگر جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کر لیا، مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پارٹی میں مرکزی شوریٰ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مکمل طورپر مسترد اور ایسی پالیسی کے خلا ف روڈو ں پر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے پارٹی نے احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے دیگر جماعتوں سے رابطے قائم کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے جلد سیاسی جماعتوں سے ملکر بھر پور احتجاج کی جائے گی ‘انہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک سیاسی اور مذہبی اور جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی مفادات کیلئے پالیسی بنائی اور اختیار کی ہے ضرورت پڑھنے پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی احتجاج کیا اور عوامی مسائل کا بھر پور دفاع کیا ہے موجودہ دور میں نہ جانے حکومت ایسے بل پر بل لایا جارہا ہے جو عوامی مفادات کی بجائے عوام کے نقصانات کے ساتھ سات اپنی ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا جارہا ہے 27 ویں آئینی ترمیمی بل ایک ایسی بل ہے جو عوام کو دو وقت کی روٹی چھین لیا ہے عوام حکمرانوں کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ ہمیں مسائل حل کرنے کی پالیسی بنا کر اقدامات کرینگے لیکن حکومت نے ایسے اقدامات شروع کر دیا ہے جو ہر طرف عوام کو متاثر کرنے کی سازشیں شامل ہے گزشتہ دنوں جو ترمیم بل پاس کیا گیا وہ کھلے عوام اور قانون کی خلاف ورزی ہے جس پر پارٹی نے دو دن مرکزی شوریٰ کا اجلاس طلب کر کے سنجیدگی اور بڑے سوچ سمجھ کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ اس 27ویں آئینی ترمیم بل عوام دشمن بل ہے چند لوگوں کے مفادات ضرور شامل ہونگے عوام کیلئے اس بل میں کوئی ایسی چیز شامل نہیں کیا گیا کہ جوعوامی مفادات کیلئے ثابت ہو سکے لہٰذا پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 27 ویں آئینی بل کو مسترد اور اس کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کے بعد لائحہ عمل طے کرینگے ۔
