مہمند (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کے ایک گھرانے کی ساس بہو بلدیاتی الیکشن میں امیدوار بن گئیں۔فاٹا انضمام کے بعد ضلع مہمند میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں مرد امیدواروں کے ساتھ خواتین بھی الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں ساس اور بہو دو الگ الگ ویلیج کونسلز سے خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔یہ دونوں خواتین گھر گھر جا کر بھر پور انتخابی مہم چلا رہی ہیں ۔ ویلیج کونسل ترکزئی 3 سے عوامی نیشنل پارٹی کی اْمیدوار 65 سالہ دنیا بی بی ساس بھی ہیں اور ان کا مشن معاشرے کے کمزور طبقے
کے مسائل حل کرنا ہے۔4 بچوں کی ماں 35 سالہ رابعہ بی بی اس گھرانے کی بہو ہیں اور وہ ویلیج کونسل ترکزئی 2 سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد مسائل و مشکلات سے پریشان خواتین کے حقوق کیلئے آواز اْٹھانا ہے۔دونوں ساس بہو انتخابی مہم میں بھی ایک دوسرے کی مدد کرتی ہیں اور کھاناپکانے، برتن دھونے اوردیگرگھرکیکاموں میں ایک دوسر یکا ہاتھ بٹاتی ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں ضلع مہمند کے 65 ویلیج کونسلز سے 155 خواتین اْمیدوار میدان میں ہیں ۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…