اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منی بجٹ کے حوالے سے 13 دسمبر کو ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 دسمبر کی بجائے بدھ 22 دسمبر 2021ء کو شام 4 بجے طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے منی بجٹ کے حوالے سے طے شدہ اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔
اس سے پہلے یہ اجلاس 13 دسمبر بروز سوموار کو ہونا طے تھا جس میں حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کیا جانا تھا، تاہم اب اس اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اجلاس اب 13 دسمبر کی بجائے 22 دسمبر کو ہوگا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 دسمبر کی بجائے بدھ 22 دسمبر 2021ء کو شام 4 بجے طلب کر لیا ہے۔ عوامی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری پیغام میں مزید بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت بلایا گیا ہے۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…