گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے گورنر خیبرپختونخوا کے لیے 5 نام زیر غور ہیں، زیر غور ناموں میں 3 سیاسی شخصیات اور 2 سابق فوجی افسران شامل ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سیاسی شخصیات میں امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیر پاؤ اور پرویز خٹک کے نام زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود کے نام بھی گورنر کے پی کے لیے زیر غور ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود سابق آئی جی ایف سی رہ چکے ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی سابق کور کمانڈر پشاور رہ چکے ہیں۔
