چاغی میں گردی جنگل افغان مہاجر کیمپ مکمل طور پر خالی، گھروں کی مسمارکردیا

ضلع انتظامیہ اور دالبندین رائفل کے زیرِ نگرانی مہاجرین کو افغانستان واپس روانہ کیا گیا


چاغی (قدرت روزنامہ)چاغی میں ملک کا سب سے بڑا افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل مکمل طور پر خالی کر دیا گیا، اور گھروں کی مسماری کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفل کی کارروائیوں کے بعد کیمپ کے تمام افغان مہاجرین کو رجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کیا گیا۔ مہاجرین کے انخلا کے بعد انتظامیہ نے کیمپ میں موجود خالی گھروں اور دکانوں کی توڑ پھوڑ بھی شروع کر دی ہے۔ایک فوٹیج میں دیکھا گیا کہ کیمپ میں خالی مکانات کی مسماری جاری ہے، جبکہ افغان مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد افغانستان واپس روانہ کیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert