پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست پاکستان کے دشمن ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور تحفظ کا واضح پیغام دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔


انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے اور آئین کی بالا دستی کی بات کرنے والے نام نہاد لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں۔
اسپیکر نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ہی بیٹھ کر پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست پاکستان کے دشمن ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پارلیمنٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی ہے، تاہم اپوزیشن نے اسے آئین پر حملہ قرار دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert