خاران،گروک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید اور سات زخمی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)خاران کے علاقے گروک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور سات دیگر جوان زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام نے علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert