کچھی کے علاقے ڈھاڈر نغاری میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ، سیکورٹی فورسز


ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت) کچھی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد کیمپ کو تباہ کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ کچھی کے علاقے ڈھاڈر نغاری میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی رپورٹ پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد کیمپ تباہ کر دیئے۔

WhatsApp
Get Alert