کترینہ کیف کی اپنے سسر کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے تصویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اپنے سسر شام کوشل کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’مہندی تاں سجدی جے نچّے سارا ٹبر‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں کترینہ کیف مہندی کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں اور بےحد حسین لگ رہی ہیں۔تصاویر میں کترینہ کیف کو اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
جبکہ ان تصاویر میں ایک تصویر میں کترینہ اپنے سسر شام کوشل کے ساتھ بھی ڈانس کرتے ہوئےنظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں کترینہ کیف اور وکی کوشل راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔