مریم نواز کی بیٹے کیساتھ دلکش تصویریں وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے ساتھ دلکش تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود مریم نواز کے آفیشل اکاؤنٹ پر اُن کی کچھ نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویریں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ہیں۔تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح بےحد حسین لگ رہی ہیں۔
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے آف وائٹ قمیض شلوار کے ساتھ شال پہنی ہوئی ہے۔انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ! یہ میری زندگی کا سب سے خوشگوار اور خوبصورت لمحہ ہے۔‘
خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، شادی سے قبل قوالی نائٹ میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کی گائیکی کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے۔جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ مریم نواز نے بیٹے کی شادی کے موقع پر سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔ کچھ دن پہلے بھی شادی کی تقریب میں مریم نواز نے گانا گایا تھا۔